27ویں رمضان کی شب مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع

Mar 28, 2025 | 13:18:PM
27ویں رمضان کی شب مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین اور نمازیوں کااجتماع ہواجنہوں نے اللہ کے حضوراپنی بخشش اور دیگر مناجات کے لیے التجا کی۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں یوم القدس آج منایا جائے گا

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق  زائرین کی  تعداد 34 لاکھ 41 ہزار چھ سو سے زائد رہی جو مسجد الحرام سمیت اس کے ملحقہ علاقوں تک موجود تھے ،انہوں نے شب قدر کی طاق رات میں اللہ کے حضور اپنی بخشش سمیت دیگر دعائیں مانگیں۔