کلائمیٹ فنانسنگ:آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی

Mar 28, 2025 | 13:28:PM
  کلائمیٹ فنانسنگ:آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر  کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ملنے کی تصدیق کر دی۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی جس میں کلائمیٹ فنانسنگ پر گفتگو کامیاب رہی۔

انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ میں 1.3 ارب ڈالرز  28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے، پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، اہم فیصلے

ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے مزیدکہاکہ پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام میں7 ارب ڈالر اقساط میں ملنے ہیں، پاکستان کے لیے نئی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا،پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالرز ملیں گے۔