عمران خان کو فوری کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیدیا۔
بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو احکامات جاری کر دیئے۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عید سے قبل ان کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے،عدالت کا کہنا ہے کہ عید مذہبی تہوار ہے اس موقع پر درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔