(24نیوز)رواں سال 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن کل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹاپروسیسنگ سینٹر کے مطابق سورج گرہن کا آغاز کل (29 مارچ) کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا، دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ سورج گرہن کا اختتام شام 5 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، یورپ، نارتھ ایشیا، نارتھ امریکا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔