خیبر پختونخوا ، معمولی نوعیت کے مقدمات کے 214 قیدی رہا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کی 34 جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 ، مردان سے 16 ، کوہاٹ سے 9 ، ہری پور سے 10 ، اور ڈی آئی خان جیل سے 11 قیدی رہا کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے عیدالفطر پر صدر مملکت کے اعلان کے بعد بھی سیکڑوں قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔