(عثمان خادم کمبوہ)مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔
اکمل خان باری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے۔
اکمل خان باری نے موقف اختیار کیا کہ پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔
پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب نے کہا کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، اہم فیصلے