پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

Mar 28, 2025 | 16:55:PM
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا  کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق سمیع الحسن برنی نے ذمہ داریوں کو عمدگی سے انجام دیا۔ سی او او  پی سی بی سمیر سید کا کہنا ہے کہ بورڈ سمیع الحسن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ رشید پی سی بی کی میڈیا ڈائریکٹر تھیں، انہوں نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔سمیع الحسن برنی نے دسمبر 2024 کو پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا ۔سمیع الحسن برنی نے آئی سی سی میں 13 سال کام کرنے کے بعد دوبارہ مارچ 2019 میں پی سی بی کو جوائن کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی