15 لاکھ خاندانوں کو ماہانہ بنیاد پر راشن دیں گے:عظمیٰ بخاری

Mar 28, 2025 | 17:24:PM
15 لاکھ خاندانوں کو ماہانہ بنیاد پر راشن دیں گے:عظمیٰ بخاری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راو دلشاد)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کی منظوری دی گئی، 15 لاکھ خاندانوں کو ماہانہ کی بنیاد پر راشن دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پارلیمانی سیکرٹری سلمٰی بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک جمعہ الوداع کے موقع پر پاکستان کو کامیابی کامرانیاں نصیب کرے۔

انھوں نے کہا کہ رمضان تمام صوبوں میں آیا تھا جہاں تمام صوبائی حکومتوں نے پرائس کنڑول کا خیال رکھنا تھا، پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان بازار میں دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کا خیال رکھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا ہے کہ جنسی جرائم کے لیے سپیشل کرائم یونٹ بنایا جائے گا، باقاعدہ سائنسی طریقے سے انویسٹی گیشن ہوگی، ملزمان کو سزائیں دلوانا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزیراعلیٰ خصوصی افراد کیلئے سپیشل کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے رمضان المبارک میں ہر چیز کو خود مانیٹر کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے رمضان نگہبان پیکیج سے 30 ارب روپے ریلیف کی مد میں دیا گیا، 26 لاکھ سے زائد خاندان کیش وصول کر چکے ہیں، سلسلہ ابھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 80 سے زائد رمضان سہولت بازار لگائے، ابھی تک 1 کروڑ 26 لاکھ لوگ رمضان سہولت بازاروں کا دورہ کر چکے ہیں، 60 لاکھ کلوگرام سے زائد سبزیاں اور پھل فروخت ہوئے۔

سلمیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی رمضان میں بہترین کارکردگی دکھائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 86 ہزار سے زائد سحری اور افطاری کے پوائنٹس کو چیک کیا، بہت سارا دودھ، ہزاروں ایکسپائرڈ سموسہ پٹیاں تلف کی گئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ ہم کمروں میں بیٹھ کر ڈی سی، اے سی سے پوچھتے رہے، ہم خود فوڈ پوائنٹس اور گراؤنڈ میں گئے، باقی صوبوں میں اشیا کی کوالٹی پر بہت بات ہوتی ہے، پنجاب میں اشیا کی کوالٹی پر کوئی شکایت کہیں سے رپورٹ نہیں ہوئی، پنجاب کے عوام نے پہلی بار دیکھا کہ کم قیمت کے ساتھ بہترین کوالٹی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست