پی ایس ایل 10:کراچی کنگز کے کوچنگ سٹاف میں تبدیلیاں

Mar 28, 2025 | 17:31:PM

 (وسیم احمد)پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔

روی بوپارہ کو کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا، محمد مسرور ہائی پرفارمنس کوچ کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

کراچی کنگز نے سابق ہیڈ کوچ فل سمنز کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مزیدخبریں