میانمار میں زلزلے سے تباہی، 140 افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

Mar 28, 2025 | 17:43:PM
میانمار میں زلزلے سے تباہی، 140 افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے سے تباہی، 140 سے زائد اموات، درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے لاپتہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میانمار میں 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 100  سے زائدافرد بھی ملبے تلے دب گئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

میانمار میں زلزلے کے باعث 140 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعددزخمی ہیں، اس کے علاوہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

زلزلہ تھائی لینڈ کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا، زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر اور مرکز میانمار کا شمال مغربی علاقہ تھا۔

میانمار میں زلزلہ ایک منٹ تک محسوس کیا گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے 12منٹ بعد آفر شاکس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا: فلسطین کے حق میں احتجاج پر 300 طلبا کے ویزے کینسل