جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس،ایم ڈبلیو ایم کا بھرپور احتجاج، اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ممتاز شگری) جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جامع مسجد نور ایمان کراچی کے باہر بھرپور احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم القدس کے حوالے سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں جمعتہ الوداع یوم القدس منایا جارہا ہے۔جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جاتا ہے۔اسرائیل کا وجود خطہ کیلئے خطرہ ہے ۔1948 کو قائم ہونے والا اسرائیل جعلی ریاست ہے۔1948 سے آج تک غاصب اسرائیل کے مظالم جاری ہیں ۔قبلہ اول بیت المقدس انبیاء کی سرزمین ہے۔فلسطینیوں کی حمایت مسلم حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔
رہنما مجلس وحدت مسلمین نے مزید کہا کہ جمعتہ الوداع یوم القدس امام خمینی رح کے حکم پر منایا جاتا ہے۔امام خمینی کا فرمان ہے یوم القدس مظلومین کا دن ہے۔آج دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا صدائے احتجاج بلند کر رہی ہے۔عالمی برادری اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے۔حکومت جمعتہ الوداع پر عالمی یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ملک میں موجود اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کی گزیٹڈ ہالیڈے میں ترمیم،شیڈولII کے تحت Restricted Holiday قرار