چینی کی مقررہ کردہ قیمت سے زیادہ پیسے لینے والے متعدد دوکاندار گرفتار، دکانیں سیل

Mar 28, 2025 | 19:14:PM
چینی کی مقررہ کردہ قیمت سے زیادہ پیسے لینے والے متعدد دوکاندار گرفتار، دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے چینی کی زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل اور دکانداروں کو گرفتار  کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کے فی کلو 164 روپے ریٹ مقرر کرنے کا معاملے پر آج اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کاروائیاں جاری رکھی گئیں اور چینی کی زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے چینی 164 روپے فی کلو سے مہنگی فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل اور دکانداروں کو  گرفتار  کر لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کی دکانوں کی سرپرائز انسپکشنز کی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر  اسلام آباد  عرفان میمن نے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی فروخت میں ناجائز منافع خوری ہر صورت کنٹرول کیا جائے اورسرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر کی گزیٹڈ ہالیڈے میں ترمیم،شیڈولII کے تحت Restricted Holiday قرار