ملتان : سرکاری سکولوں کے گرمیوں کے نظرثانی شدہ اوقات کار جاری

کیپشن: کمرہ جماعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(علشبہ آصف)ملتان میں سرکاری سکولوں کے گرمیوں کے اوقات کار میں نظرثانی کردی گئی۔
یکم اپریل سے 15 اپریل تک سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی،محکمہ سکول ایجوکیشن نے ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نئے مراسلے کے مطابق طلبا کے لیے مارننگ شفٹ کے سکول 7 بجکر 30 منٹ سے لیکر 1 بجے تک کھلے رہیں گے،جمعے کے دن سکول ساڑھےسے لیکر11 بجکر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے ۔
سکینڈشفٹ کے سکول 12 بجے سے شام 4 بجے تک طلبا کیلئے کھلے رہیں گے،جمعے کے دن 2 بجکر 30 منٹ سے لیکر شام 4 بجے تک سکول کھلے رہیں گے ۔
پہلی شفٹ کے اساتذہ 7 بجکر 15 منٹ سے لیکر 1 بجکر 30 منٹ تک ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ سکینڈ شفٹ کے اساتذہ 12 بجے سے لیکر شام 4 بجکر 30 منٹ تک ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ کی بے بی بمپ کیساتھ ویڈیووائرل