آرمی چیف کی والدہ کی روح کے ایصال و ثواب کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی روح کے ایصال و ثواب کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل (ر) عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ کا سایہ بہت بڑی نعمت ہے، ماں کی جدائی کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا، صبر و رضا ہی اللہ کا حکم ہے۔
جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی افغانستان کے راستے ہو رہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغانیوں کی حمایت کی مگر وہی ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ملک کو کمزور کر رہی ہے، ملک میں امن کے لیے بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، خصوصی دعائیہ تقریب میں اعلیٰ عسکری و سویلین شخصیات نے بھی شرکت کی۔
چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے آرمی چیف کا پیغام سنایا جس میں سپہ سالار نے کہا کہ اگر سیکیورٹی مسائل نہ ہوتے تو خود شریک ہوتا۔
جنرل عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا بھی کی گئی، تقریب میں ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ، کوارڈینیٹر ملک عبدالعزیز اعوان سمیت دیگر ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں :مختلف ممالک کے سفرا کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات