(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت مٹھی 37 ، چھور میں 36 اور سبی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ کی بے بی بمپ کیساتھ ویڈیووائرل