کراچی؛انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 

Mar 28, 2025 | 21:01:PM
کراچی؛انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 
کیپشن: کراچی بورڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

سائنس پری میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 5ہزار 535امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،5 ہزار 242امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 2ہزار 101امیدوار کامیاب قرار پائے، ایک امیدوار اے ون گریڈ، 16 اے گریڈ، 101 بی گریڈ، 746 سی گریڈ،1174 ڈی گریڈ، 52 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 11امیدوار پاس قرار پائے۔

اسی طرح سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 6ہزار 111امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5ہزار 741امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ،3ہزار 61امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امتحانات میں 2امیدوار اے ون گریڈ، 9اے گریڈ،95 بی گریڈ، 889 سی گریڈ، 1923 ڈی گریڈ، 139 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ 4امیدوار پاس ہوئے۔

سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 4 ہزار 80امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،3ہزار 870 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ،2ہزار 105امیداور کامیاب ہوئے ، ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 7اے گریڈ، 118 بی گریڈ،893 سی گریڈ، 1057 ڈی گریڈ، 27ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے ،2امیدوار پاس ہوئے۔

کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 8ہزار 554امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،8ہزار 199امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3ہزار 623امیدوار کامیاب قرار پائے،امتحانات میں 9امیدوار اے گریڈ، 85 بی گریڈ، 923 سی گریڈ، 2381 ڈی گریڈ اور 225ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 2ہزار 708امیدوار رجسٹرڈ ہوئے،2ہزار 574امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1ہزار 408 امیدوار کامیاب قرار پائے،ان امتحانات میں 2امیدوار اے گریڈ، 47بی گریڈ، 325 سی گریڈ،882 ڈی گریڈ اور 152امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 763امیداوروں نے رجسٹریشن حاصل کی،731امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 335امیدوار کامیاب ہوئے، امتحانات میں 3امیدوار اے گریڈ، 16 بی گریڈ، 108 سی گریڈ، 179 ڈی گریڈ، 24ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے،5امیدوار پاس ہوئے۔

کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 418 امیدواررجسٹرڈ ہوئے،389امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی،144امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امتحانات میں 3امیدوار اے گریڈ، 10 بی گریڈ، 32 سی گریڈ، 84 ڈی گریڈ،13ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 2امیدوار پاس ہوئے۔

ہوم اکنامکس گرو پ کے امتحانات میں 60 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،56 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 25امیدوار کامیاب قرار پائے،امتحانات میں 1امیدوار اے گریڈ، 1بی گریڈ، 5سی گریڈ، 17 ڈی گریڈ اور 1امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ  پر اپلوڈکر دیئے گئے ہیں۔