میانمار, تھائی لینڈ میں زلزلہ, وزارت خارجہ نے کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس)میانمار, تھائی لینڈ میں قیامت خیز زلزلہ, وزارت خارجہ نے کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس بے مثال قدرتی آفت میں میانمار اور تھائی لینڈ کے برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے,ترجمان کا کہنا تھا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں بدقسمت زلزلے کے تناظر میں ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے پاکستانی شہریوں کو ہنگامی صورت حال میں مدد فراہم کرنے کیلئے موجود رہیں گے۔مزید برآں، صورتحال پر نظر رکھنےکیلئے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے, کسی بھی مدد کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پاریپ ینگون
مسٹر انور زیب (چارج ڈی افیئرز)
+959880922880
محمد شعیب (کونسلر)
+959448999967
علی شیر (قونصلر اسسٹنٹ)
+959457099977
پاریپ بنکاک
فہد (فرسٹ سیکرٹری)
+66 95 968 1506
یاسین (قونصلر اسسٹنٹ)
+66 91 697 7702
کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ اسلام آباد
فون نمبر: 051-9207887
ای میل: cmu1@mofa.gov.pk