ہانیہ عامر کے 'سٹریٹ لُک' نے بھی سب کو متاثر کردیا

Mar 28, 2025 | 22:26:PM
ہانیہ عامر کے 'سٹریٹ لُک' نے بھی سب کو متاثر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہانیہ عامر اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی ایک بڑا نام ہے، بڑے بڑے فیشن ڈیزائنر کی نگاہ ان کے ملبوسات پر رہتی ہے اور جس ڈیزائنرز کے لباس وہ پہن لیتی ہیں وہ شہرت پر پہنچ جاتے ہیں۔

اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں ہانیہ عامر کو برطانیہ میں انجوائے کرتے دیکھا گیا جہاں اس وقت بھی شدید سردی کا سماں ہے، ہانیہ نے اسی مناسبت سے ڈریسنگ کی ہوئی ہے۔ 
ہانیہ عامر ہمیشہ اپنی کیژوئل اور کیوٹ وارڈروب سٹائل کو برقرار رکھتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے سپر کیژوئل لک میں سب کو متاثر کر دیا۔

28 سالہ اداکارہ اپنی 'چِک اینڈ ایوری ڈے' سٹائل کی مہارت کے لیے جانی جاتی ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے کمال کا فیشن سٹائل پیش کیا۔ 

ہانیہ نے اس بار نیلا اور آرمی گرین ہلکا پھلکا شیئرلنگ سویٹ شرٹ پہنا، جس پر پیچ پاکٹ ڈیٹیل اور زِپ والا فرنٹ کلوزر تھا،اس کے ساتھ، انہوں نے لائٹ بلو وائیڈ لیگ جینز پہنی، جو ان کے کول اینڈ ٹرینڈی لُک کو مکمل کر رہی تھی۔

ان کے جوتے بھی خاص توجہ کے مستحق تھے، ہانیہ نے بلیک اینڈ وائٹ ڈیڈ اسٹائل نیو بیلنس اسنیکرز پہنے، جنہیں بلیو اور گرے ٹاول موزوں کے ساتھ سٹائل کیا۔ان کے منفرد سٹائل میں ایک نیون اورنج الاسٹی کیٹڈ رسٹ بینڈ شامل تھا، جو ان کے فیشن سینس کو اور زیادہ نمایاں کر رہا تھا۔

ہانیہ نے اپنے کندھے تک آتے بالوں کو ایک میسی، ہیئر ڈونٹ کیئر اسٹائل میں چھوڑا، جو ان کے کیژوئل وائب کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔میک اپ کی بات کریں تو انہوں نے "لیس از مور" بیوٹی کو اپنایا، اور صرف پرکی پنک لپ گلوس کا انتخاب کیا، جو ان کے چہرے پر خوبصورت رنگت بکھیر رہا تھا۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

ہانیہ عامر پاکستان میں شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند سالوں میں دنیا بھر میں پہچانی جانے لگی ہیں جس کی وجہ انکے ڈراموں کے علاوہ انکا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے جس پر وہ مزاح سے بھر پور کانٹینٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ' سے نوازا گیا اور یہ اعزاز انہیں پاکستان کی ثقافت اور فنی دنیا میں ان کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے دیا گیا۔ہانیہ عامر کو ایوارڈ کی تقریب کے دوران پارلیمنٹ کے اراکین نے خراج تحسین پیش کیا اور ان کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا۔ہانیہ عامر نے اس ایوارڈ کو اپنے وطن پاکستان اور اس کے عوام کے نام کیا اور اس اعزاز کو اپنی ٹیم اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: