کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(مبشر حسین)کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی پولیس موبائل پر حملہ ہوا ہے۔
نادرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ، دستی بم موبائل سے ٹکرا کر کچھ فاصلے پر جا کر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس موبائل آپریشن ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔