ملک بھر میں عید کی شاپنگ کا سلسلہ عروج پر

Mar 28, 2025 | 23:11:PM
ملک بھر میں عید کی شاپنگ کا سلسلہ عروج پر
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں عید کی شاپنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، خواتین رنگ برنگے ملبوسات، جیولری اور جوتے خریدنے میں مصروف ، لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے بازار خریداروں سے بھر گئے، تِل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔

لاہور کے انارکلی کے بانو بازار کی رونقیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، عید کے لیے خواتین کی جانب سے خریداری زوروں پر ہے، عید کے سوٹ کی میچنگ کی جیولری، جوتا اور دوپٹے کی تلاش عروج پر ہے، چوڑیوں کے سٹالز پر بھی خواتین کا رش دیکھنے کے لائق ہے۔

نت نئے ڈیزائن توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اچھرہ بازار میں من پسند جوتے اور چوڑیاں خریدنے کی ریس بھی جاری ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ شاپنگ کرنا ایک دن کا کام نہیں، کبھی کوئی چیزمیچ نہیں ہوتی، تو کبھی کچھ پسند نہیں آتا، اس لئے روز روز بازاروں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید پر خواتین کا رحجان اُن کی من پسند اشیاء کیساتھ ایک سے بڑھ کر ایک میچنگ فیشن پر ہوتا ہے، عید پر فیملیز کی شاپنگ جب تک عروج پر نہ ہو،چھوٹی عید کی رونقین مانند رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سے متعلق اہم پیش گوئی