حکومت نے عیدالفطر سے پہلے پیٹرول سستا کر دیا

Mar 28, 2025 | 23:47:PM
حکومت نے عیدالفطر سے پہلے پیٹرول سستا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت نے عیدالفطر سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ,وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی کمی کردی، پٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے مقرر ہو گئی۔ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258.64 پر برقرار  رہے گی.

حکومت نے عید سے قبل مٹی کا تیل مہنگا کردیا،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 168 روپے12 پیسے فی لیٹر تھی،مٹی کے تیل پر 10 روپے 96 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رہے گی۔