سیلفی کا جنون 5 افرا د کی مو ت بن گیا

May 28, 2021 | 00:04:AM
سیلفی کا جنون 5 افرا د کی مو ت بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈونیشیا میں سیلفی لیتے ہوئے پانچ افراد جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ یہ وا قعہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آیا۔ ایک مقامی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد سیر کے لیے ایک جھیل پر پہنچے۔اس موقع پر بعض افراد نے جھیل کے کنارے تختے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے تختہ الٹ گیا اور وہ پانچوں پانی میں جاگرے ،جب تک امدادی ٹیموں نے ان کو جھیل سے نکالا وہ جان کی بازی ہارچکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جرمن یوٹیوبر کی اداکارہ زویا ناصر کے لیے جذباتی الوداعی سوشل میڈیا پوسٹ