شیخو پو رہ ۔۔22ہزار ماہانہ کرایہ والی دکان کی بو لی سوا ارب روپے تک پہنچ گئی

May 28, 2021 | 00:31:AM

(24نیوز)شیخوپورہ میونسپل کارپوریشن میں دکانوں کی نیلامی کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک دکان کے ماہانہ کرایہ کی بولی 1 ارب 25 کروڑ تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میونسپل کارپوریشن میں دکانوں کی نیلامی کی بولی اور نگرانی  ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے کی۔فی دکان کی سرکاری بولی 22 ہزار روپے سے شروع ہوئی جو دو تاجروں کے درمیان بڑھتے بڑھتے سوا ارب پر اختتام پزیر ہوئی۔ یہ بولی ایک سال کے لیے ہوئی ہے جبکہ اگلے سال دوبارہ نیلامی کی جائے گی۔امیدواروں نے 50 ہزار روپے کا کال ڈیپازٹ جمع کروا رکھا ہے جبکہ اسی شہر کے  مین بازار میں 7 دوکانوں کی نیلامی 22 ہزار سے شروع ہوکر 2 سے 5 لاکھ روپے تک ماہانہ کرایہ پرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں