مستحق خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،فردوس عاشق اعوان

May 28, 2021 | 09:39:AM

 (24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے  کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت مستحق خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ سرا بھی معاشرے کا حصہ ہیں  چنانچہ خواجہ سراؤں کو  بھی ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی ڈاکوؤں کے پیچھے ڈنڈا لے کر پڑی ہے، چھو ٹو موٹو گینگ نظر میں ہیں، مسلم لیگ (ن)  میں دو گروپ بن چکے ہیں اور ان کی دال جوتوں میں بٹنے لگی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کے چھوٹے موٹے میچ ہیں جو چلتے رہیں گے تاہم اگراپوزیشن سے میچ کرنا پڑاتو پوری پی ٹی آئی ایک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    کرپشن۔ کمیشن اور پروٹیکشن ۔۔عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ۔۔مریم اورنگزیب

مزیدخبریں