بدترین لوڈ شیڈنگ: کراچی شہر تاریکی میں ڈوب گیا

May 28, 2021 | 09:57:AM
بدترین لوڈ شیڈنگ: کراچی شہر تاریکی میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیاقت آباد سی ون اور بی ون ایریا میں رات 11 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،ذرائع کے مطابق  سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز، حیدری، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی، لانڈھی 36 بی، اے بی سینیا لائن، جیکب لائن، کھارادر اور ماڈل کالونی شیٹ سیون میں بھی لوڈشیڈنگ نے عوام کا پیچھا نہیں چھوڑا،رات گئے تمام علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے۔

دوسری جانب گرمی بڑھتے ہی کراچی میں لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی بڑھا دیا گیا، شہر کے بیشتر علاقے رات اندھیرے میں ڈوب گئے۔رات گئے غائب ہونے والی بجلی مختلف علاقوں میں بحال کر دی گئی ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، جہانگیر روڈ، ملیر، کھوکھرا پار، شاہ فیصل کالونی، یونیورسٹی روڈ، صدر، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی برقرار کر دی گئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی فالٹس کی بروقت درستگی کے لیئے عملہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں رات کو کئی گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل رہی، حبس کے سبب شہریوں کے لیے ایک ایک منٹ گزارنا مشکل ہوگیا۔پانی کھینچنےکی موٹریں بند ہونے سے کئی علاقوں میں شہری پانی سے بھی محروم ہو گئےہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل پورا لینے والا ادارہ کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی کیوں نہیں دیتا؟

یہ بھی پڑھیں:    کورونا کیسز۔۔کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن