(24 نیوز)عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں چھٹا ریزرو دن رکھنے کا امکان ہے جبکہ ٹیسٹ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے حتمی فیصلہ یکم جون کو آئی سی سی اجلاس میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں 30گھنٹے کے کھیلنے کا وقت ضروری قرار دیا گیا تھا،کسی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کیلئے چھٹا ریزرو دن بھی رکھا جائے گا۔ بعد ازاں یہ تفصیل ہٹا دی گئی،اس وقت سے مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں کہ اگر میچ کا نتیجہ نہ نکلا تو کس ٹیم کو چیمپئن شپ کی فاتح قرار دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کن مقابلہ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے حوالے سے یکم جون سے ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں غور ہوگا۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ 18جون سے شروع ہونے والے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے اس میچ کیلئے ایک ریزرو دن مختص ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل‘ اداکار دھرمیندر کی ویڈیو وائرل