بھارت: کورونا سے صحتیابی کے بعد بلیک فنگس کا حملہ، تلنگانہ میں750 کیسز رپورٹ

May 28, 2021 | 10:26:AM

(24 نیوز)بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد بلیک فنگس کےمرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں کورونا سےے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ابھی تک 750 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق ریاست تلنگانہ میں  بلیک فنگس کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظرحکومت کی جانب سے ایسے مریضوں کے علاج کیلئے بستروں کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے بعض افراد اس انفیکشن سے متاثرہورہے ہیں۔اس انفکشن سے متاثرہونے والے بعض افراد کی ریاست میں اموات بھی ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل‘ اداکار دھرمیندر کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں