(24نیوز)وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خوف میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں او آئی سی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں پاکستان نے قرار داد پیش کی، یہ اس کی غیر معمولی کامیابی ہے۔وزیرِخارجہ نے مزید کہا ہے کہ فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہے تو نیتن یاہوبے نقاب ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کااعلان کیا ہے تو وہ بے نقاب ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاکستان نے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا، آرمی چیف