پی ایس ایل کا انعقاد ، بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

May 28, 2021 | 10:49:AM
پی ایس ایل کا انعقاد ، بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے انعقاد کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، جنوبی افریقہ اور بھارت کے براڈکاسٹرز کو ابوظبی آنے کی اجازت مل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ اماراتی حکام نے جنوبی افریقہ اور بھارت سے آنے والی متعلقہ پرواز کو یو اے ای میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ فلائٹ میں براڈکاسٹ کریو میں بھارتی اور جنوبی افریقی شہری شامل ہیں۔واضح رہے پی سی بی نے بتایا کہ اسی فلائٹ میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ جلد پرواز کریں گی، تمام افراد کو ویزے ملتے ہی چارٹرڈ فلائٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے دو روز میں کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس معاملے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ایس ایل کو بچانے کے لیے اماراتی حکام سے بات چیت کی اور اجازت حاصل کی۔
 یہ بھی پڑھیں:    پی سی بی کو PSL6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی