بھارت:اترپردیش انتظامیہ نے دو ہفتوں میں دو مساجد کو زبردستی شہید کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک 100سالہ قدیم مسجد کو شہید کرنے کے بعد ریاستی انتظامیہ نے ضلع مظفر نگر کے علاقے کھاتولی میں بھی ایک او رمسجد کو زبردستی شہید کردیاہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ جائیداد مسلم وقف بورڈ کی ہے او رپولیس نے بلاوجہ اس کو شہید کردیاہے۔ مقامی صحافی عارف شاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ بارہ بنکی میں واقع غریب نواز مسجد کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا سے صحتیابی کے بعد بلیک فنگس کا حملہ، تلنگانہ میں750 کیسز رپورٹ