بھارت:اترپردیش انتظامیہ نے دو ہفتوں میں دو مساجد  کو زبردستی شہید کر دیا

May 28, 2021 | 11:05:AM

(24 نیوز)بھارت کی ریاست اترپردیش  کے ضلع بارہ بنکی میں ایک 100سالہ قدیم مسجد کو شہید کرنے کے بعد ریاستی انتظامیہ نے ضلع مظفر نگر کے علاقے کھاتولی میں بھی ایک او رمسجد  کو زبردستی  شہید کردیاہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ جائیداد مسلم وقف بورڈ کی ہے او رپولیس نے بلاوجہ اس کو شہید کردیاہے۔ مقامی صحافی عارف شاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ بارہ بنکی میں واقع غریب نواز مسجد کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے۔

https://twitter.com/aarifshaah/status/1397477747413291013?s=20
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل  اترپردیش حکومت نے ریاست کے ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر اندام کرتے ہوئے باربنکی ضلع میں رام سنہا گھاٹ کےعلاقے میں 100سال قدیم مسجد کو زمین دوز کردیاتھا۔اترپردیش سنی وقف بورڈ نے اس واقعے کے فوری بعد اعلان کیاتھا کہ وہ بہت جلد الہ آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرکے مسجد کی دوبارہ اسی جگہ پر تعمیر کا مطالبہ کریں گے۔سنی وقف بورڈ نے ایک اعلی سطحی عدالتی تحقیقات  اور واقع میں ملوث متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ  کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: کورونا سے صحتیابی کے بعد بلیک فنگس کا حملہ، تلنگانہ میں750 کیسز رپورٹ

 

مزیدخبریں