مصر: 11 سالہ بچی کوجنسی طور پر ہراساں کرنیوالا 40 سالہ شخص ویڈیو کی مدد سےگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مصر میں پولیس نے جنوبی قاہرہ کے علاقےسے ایک 11 سالہ بچی کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 40 سالہ شخص کو ویڈیو کی مدد سےگرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں ایک بچی کو ہراساں کرنے کا چند ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چند ماہ قبل 10 سالہ ایک بچی المعادی کو بھی ایک شخص نے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی جس پر عدالت نے ملزم کو 10 سال قید کی سز سنائی تھی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی قاہرہ کی الجیزہ گورنری کے علاقے فیصل الہرم میں ایک 40 سالہ شخص 11 سالہ بچی کو اس عمارت میں لے گیا جہاں پر وہ بچی رہ رہی تھی۔ ملزم بچی کو بالائی منزل پرلے گیا جہاں چار منٹ کی کشمکش کے بعد بچی اس جنسی درندے کی ہوس سے بچ کر اپنے خاندان کے پاس پہنچ گئی۔ اس نے تمام واقعہ اپنے والد کو بتایا جس نے پولیس کو فوری رپورٹ کی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس سے ملزم کی شناخت میں مدد ملی۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:اترپردیش انتظامیہ نے دو ہفتوں میں دو مساجد کو زبردستی شہید کر دی