عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں :بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تین سالوں میں تیسرا مشیر خزانہ تو آگیا مگر معیشت نہیں سدھر سکی۔ تین سالہ اقتدارنے عمران خان کو بری طرح بے نقاب کردیا، عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی۔
بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے 16 فیصد عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں، نوے روز میں سب بہتر کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب تک کچھ نہیں کر سکے، معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے، اگلے دن کابینہ مسترد کر دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی دھڑے بندی نہیں،سب رائے دے سکتے ہیں: احسن اقبال