وزیر تعلیم کا اہم بیان:’’گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم ہونگی‘‘

May 28, 2021 | 12:45:PM
وزیر تعلیم کا اہم بیان:’’گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم ہونگی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 سے 3 ہفتے کے لیے ہوں گی،7 جون کو اسکول کھولنے جا رہے ہیں اور جون سے قبل سب ٹیچرز کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوبائی وزیر مراد راس نے ٹیچرز کے لیے ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز 4 ہزار نان ٹیچرز اسٹاف ہے، اساتذہ کو سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین لگائی جارہی ہے۔مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:    30 سال سے زائد عمر کے افراد کی آج سے ویکسی نیشن کا آغاز