جہانگیر ترین پھر مشکل میں۔۔گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع

May 28, 2021 | 13:32:PM

(24نیوز)  پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پھر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے سپرد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جہانگیر ترین کیخلاف مقدمات کی تحقیقات کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے انویسٹی گیشن میں تیزی واقع ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین کمپنی کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ رپورٹ کیساتھ لگا دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کا دورہ کیا تھا۔ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیر اعظم کا پیغام دیا۔ جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دباؤ کے مکمل کی جائیں،جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریف کیا تھا۔

 شہزاد اکبر نے  ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وزیر اعظم کے پیغام کے مطابق جو مقدمات درج کئے گئے اب انہیں ثابت کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ ایف آئی اے پر اعتماد کر کے بڑے کیسز ایف آئی اے کو سونپے گئے، وزیر اعظم کو ایف آئی اے سے مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے،کیسز ثابت کر کے ذمہ داروں کو سزائیں دلوائیں۔  
 یہ بھی پڑھیں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ
 

مزیدخبریں