’کاش بابا ہوتے اور احسن سے ملتے‘منال کامرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام

May 28, 2021 | 13:35:PM
’کاش بابا ہوتے اور احسن سے ملتے‘منال کامرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اداکارہ منال خان نے حال ہی میں اپنی اور احسن محسن اکرام کی بات پکی کی تقریب کی مزید تصاویر شیئر کیں۔

 تفصیلات کے مطابق منال خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام شیئر کیا۔ تصاویر میں منال خان اور اداکار احسن محسن کو اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بابا ان تصاویر میں نہیں ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ ہمارے اردگرد ہیں ، ہمیں دیکھ رہے ہیں ،ہمارا تحفظ ہیں اور ہمارے ساتھ ہماری خوشیوں کو منارہے ہیں‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ وہ ہوتے اور احسن سے ملتے‘منال خان کی پوسٹ پر  مداحوں سمیے اداکارہ سجل نے بھی تبصرہ کیا، سجل علی نے لکھا کہ’تمہارے بابا ہمیشہ تمہارے ساتھ ہیں اور تمہارے لیے بہت خوش بھی ہیں۔‘

 خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ منال کی اداکار احسن محسن اکرام سے بات پکی ہوگئی تھی، اداکار جوڑی کی آپس میں گہری دوستی رہی ہے اور رواں سال 14 فروری کو بھی تصاویر کے باعث ان کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    عید پر گلیمرس اداکارہ کی نئی تصاویر وا ئرل ۔۔دیکھ کر مدا حو ں کے پسینے چھو ٹ گئے