آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا تھا،یوم تکبیر پرڈی جیISPR کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ23 سال قبل پاکستان نے آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیا ہے۔انہو ں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 سال قبل پاکستان نے آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا تھا، پاکستان نے کم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم اس کامیابی کے خواب کو سچ کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
23 years ago on this day, Pakistan restored balance of power in the region by successfully establishing credible minimum nuclear deterrence. AFs and the nation pays tribute to all those involved in making this dream come true. #YoumeTakbeer
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 28, 2021
یہ بھی پڑجیں: بھارت میں کورونا سے 16 لاکھ اموات ہوئیں، نیو یارک ٹائمز۔۔خبر بے بنیاد، بھارت سرکار