(24نیوز)اینٹی کرپشن عدالت نے سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں 7 جون تک توسیع کر دی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمہ میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کھوکھر برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اینٹی کرپشن حکام نے دونوں ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے مختلف سرکاری زمینوں پر قبضے کیے، شیخوپورہ میں زمین پر قبضہ کرنے پر رحمت علی کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کیا، مختلف شہروں میں کھوکھر برادران نے دفاتر بنا رکھے ہیں۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سرکاری زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ میں ہیر پھیر کر کے فروحت کرتے رہے، کھوکھر برادران کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن نے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور خود ریکارڈ ضائع کیا ہے۔جھوٹی تفتیشی رپورٹ میں کھوکھر برادران پر الزامات لگائے گئے، فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں 7 جون تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل ۔۔کون کون ملوث۔۔ مکمل دستاویزات منظر عام