(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو ہونیوالے ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی ہمشیہ یاد رکھا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے نالہ لئی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ 28 مئی ہمارا تاریخی دن ہے ، اس دن اسلامی ممالک میں ہمارا پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکے کئے، ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں تین یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ٹیمیں کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں مکمل طور پر متحرک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی ہمشیہ یاد رکھا جائے گا ، چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانیں ان کے کام جانیں ، پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم عمران خان 5 سال مکمل کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا تھا،یوم تکبیر پرڈی جیISPR کا پیغام