(24نیوز) ٹیوٹا پنجاب طالب علموں کو آن لائن کورسز کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گا، ٹیوٹا اور نجی موبائل کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا پنجاب نجی موبائل کمپنی کے تعاون سے طلباء کو آن لائن کورسز کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت، ڈیجیٹل ویلٹ اور ہیلتھ انشورنس کی سہولت بھی مہیا کرے گا۔چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے ڈیجیٹل ویلٹ کے ذریعے طلباء کاروبار اور آن لائن خریداری کرسکیں گے، انٹرنیٹ کی سہولت کیلئے رعائیتی ریٹس فراہم ہونگے۔ یادرہے کہ ٹیوٹا کے تحت اڑھائی لاکھ سے زائد طلبا سالانہ مختلف کورسز میں داخلہ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا اہم بیان:’’گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم ہونگی‘‘