راکھی ساونت نے خودکشی کی دھمکی دیدی

May 28, 2021 | 18:05:PM
 راکھی ساونت نے خودکشی کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ اداکارہ، ڈانسر اورمتنازع بیانات دینے کے لئے مشہورراکھی ساونت نے خودکشی کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا کہ میرے ملک کے بچوں کو کچھ ہوا تو میں خودکشی کرلوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک کافی شاپ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھارت میں پھیلی کالی پھپھوندی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر بچوں کو کچھ ہوا تو میں بچوں کی یہ حالت دیکھ نہیں پاو¿ں گی مجھے بہت رونا آئے گا، میں دل کی بہت کمزور ہوں اگر بچوں کو کچھ ہوا تو دیکھ نہیں پاوں گی۔
انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں جب آپ کے بچے جب باہر سے کھیل کر واپس آئیں تو انہیں فوراً نہلائیں اور ان کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں کیونکہ کسی کو نہیں معلوم وائرس کسے اور کب لگ جائے۔ بچے اس وقت صحت مند اور محفوظ رہیں گے جب ماں باپ ان کے لئے دعا کریں گے۔
راکھی ساونت نے بھارت میں کورونا وائرس کے شکار بچوں کے لئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے والدین ان کے لیے دعا مانگیں کیونکہ دوا اور دعا دینے والا وہی ہے اوپر والا۔ آپ سوچیں مجھے آج تک کورونا کیوں نہیں ہوا کیونکہ میں گھٹنوں کے بل جھک کرمیرے خاندان، بچوں اور دیگر لوگوں کے لیے دعا مانگتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ