(24 نیوز)پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، وزارت صحت نے تصدیق کردی۔
وزارت صحت کاکہناہے کہ جنوبی افریقی ویریئنٹ کے 7 اور بھارتی ویریئنٹ کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ،کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے ،وزارت صحت کا مزید کہناہے کہ بھارتی اور جنوبی افریقی کیسز کی کنٹیکٹ ٹریسنگ بھی شروع کردی گئی ،وائرس کی عالمی اقسام کی موجودگی کے باعث گائیڈ لائنز پر عمل کی ضرورت ہے ۔
وزارت صحت نے کہاہے کہ ماسک کے استعمال اور کورونا ویکسی نیشن کی بھی ضرورت ہے ،مئی کے پہلے 3 ہفتوںمیں حاصل کردہ نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی ،نمونوں کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان