سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 4سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

May 28, 2021 | 18:49:PM

(24 نیوز) ملکی معیشت میں مثبت خبروں کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز حجم ایک ارب شیئرز سے زائد رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست کاروبار کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران کاروباری حجم ایک ارب شیئرزسے زائد رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے کو بھی ملا، ایک موقع پر انڈیکس 47246.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور سٹاک مارکیٹ میں 335.54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 47126.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
100 انڈیکس 4سال کی بلندترین سطح پربند ہوا۔ 3 اگست 2017کومارکیٹ 47 ہزارکی سطح پر بند ہوئی تھی۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.72 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، جبکہ 22 کروڑ 36لاکھ 96 ہزار 244 ولیم کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

مزیدخبریں