(24 نیوز) لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی گلوکارہ و ماڈل شاعرہ رائے ملک کی پہلی ’مس ٹرانس پاکستان‘ بن گئیں،ملک کی تاریخ کی پہلی مس ٹرانس پاکستان بننے والی شاعرہ رائے لڑکے کے طور پر پیدا ہوئی تھیں لیکن انہوں نے جوانی سے قبل اپنی جنس تبدیل کروانے والی تھی۔
تفصیلات کے مطابق شاورہ رائے کی تاج پوشی کی تقریب لاہور میں منتخب ہوئی جس میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔شاعرہ رائے کو مِس ٹرانس کا تاک ’مس پاکستان‘ اریج چوہدری نے پہنایا۔
تاج پوشی کے بعد سوشل میڈیا پر شاعرہ کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سب کے پیغامات کا جواب دیا۔
لاہور سے دبئی منتقل ہونے والی شاعرہ رائے ناصرف گلوکارہ و ماڈل ہیں بلکہ انہوں نے اپنا ایک پروڈکشن ہاوس بھی کھول رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق ڈٹ گئے