(24 نیوز)اسلام آباد میں سگریٹ بیچنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہاہے کہ آج سے 18 سال سے کم عمرافراد کو سگریٹ پینے پر جرمانہ ہوگا، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے کہاہے کہ کم عمرکو سگریٹ پینے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ہزار روپے سے ایک لاکھ تک جرمانہ کرے گا، کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا۔
بلال اعظم نے مزید کہاکہ سکولوں کالجوں کے قریب سگریٹ فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تمام قوانین پر سختی سے عمل کروائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے چیئرمین کا 360 مسافروں والے طیارے میں اکیلے سفر