(24 نیوز)کورونا کیسز میں کمی پرخیبرپختونخوا کے مزید 5 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پشاور کاکہناہے کہ 31 مئی سے چارسدہ، نوشہرہ، صوابی،بنوں اور ہری پور کے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے، خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں پہلے ہی تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا اہم بیان:’’گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم ہونگی‘‘