کسانوں کیلئے بری خبر

May 28, 2021 | 19:32:PM

(24 نیوز) صوبہ بھر کے کسانوں پر زرعی انکم ٹیکس وصولی میں اضافے کی سفارشات تیار، لاہور کے دو لاکھ 53 ہزار کسانوں سے فی ایکٹر اور آمدن کے حساب سے زرعی ٹیکس کی اضافی وصولی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ریسورس موبلائزیشن کمیٹی نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں اضافے کی سفارشات کی ہیں، نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے زرعی انکم ٹیکس وصولی کا ہدف 3 ارب روپے تک مختص کرنے کی سفارشات تیار کرلی ہیں جس سے براہ راست لاہور کے 3 لاکھ 53 ہزار کسانوں پر اضافی بوجھ پڑے گا، زرعی انکم ٹیکس وصولی میں رواں سال کی نسبت 50 کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس شامل ہوسکتا ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ لاکھ روپے تک کی سالانہ انکم والے کسانوں کو زرعی انکم ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا جبکہ چھ لاکھ روپے سے زائد آمدن حاصل کرنے والے کسانوں سے اضافی زرعی انکم ٹیکس وصول کرنے کی سفارشات کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سفارشات کو نئے مالی سال 2021_22 کے بجٹ میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی جس کے بعد کسانوں سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی نئے نرخوں کے مطابق ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے خودکشی کی دھمکی دیدی

مزیدخبریں