(24 نیوز )جہانگیر ترین گروپ کے حامی ارکان کا کہنا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو گرفتار کیا گیاتو وفاق اور پنجاب میں بجٹ پر تعاون کی پیشکش پر نظر ثانی کریں گے۔
گرفتاری کی خبروں پرجہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں میں ٹیلیفونک مشاورت ہوئی اور جلد ہی اجلاس بلانے پر غور کیا گیا۔ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ہمیں یقین ہے۔اس کے باوجود اگر کسی شخص کی تسکین کیلئے گرفتاری عمل میں آئی تو گروپ اپنا لائحہ عمل تشکیل دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین پھر مشکل میں۔۔گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع