(24 نیوز) معروف اداکارہ جیا علی کی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس سے شادی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ جیا علی عمران ادریس کے ساتھ رشتہّ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ان کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے تو دوسری جا نب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جیا علی نے صرف پیسوں کی خاطر بزنس مین عمران ادریس سے شادی کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بندے کے پاس صرف پیسہ ہونا چاہیے۔
علیزہ نامی صارف نے لکھا کہ ’کیا بات ہے، کیا چیز ہے پیسہ۔
ایک صارف نے بالی ووڈ فلم ’پھر ہیرا پھیری‘ کا مشہور ڈائیلاگ لکھا کہ ’پیسہ کا چکر بابو بھیا پیسے کا چکر۔
آفریدی زادہ نامی صارف نے لکھا کہ ’پیسہ کچھ بھی خرید سکتا ہے۔
ایک صارف نے جیا علی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت غصے میں تھیں۔
یا د رہے کہ جیا علی کی نکاح کی تقریب میں ان کے چند دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کے منگیتر نے محبت پر پیسے کو تر جیح دے دی