بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ، سنی لیون کے پڑوسی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے 31 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی اپارٹمنٹ خرید لیا ہے جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سنی لیون کے پڑوسی بن گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپراسٹار امیتابھ بچن نے شہر کے پوش علاقے میں ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کا کل رقبہ 5184 سکوائر فٹ ہے جبکہ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی سکوائر فٹ ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ ایک پوش علاقے کے پروجیکٹ میں 27 ویں و 28 ویں منزل پر واقع ہے۔
اپارٹمنٹ کی کل مالیت 31 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ امیتابھ بچن نے اپارٹمنٹ کی سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 62 لاکھ روپے بھی جمع کرادیئے ہیں۔اپارٹمنٹ کے ساتھ انہیں 6 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی دی گئی ہے جبکہ اس پروجیکٹ میں اداکارہ سنی لیون سمیت دیگر بھارتی اداکاروں کے بھی اپارٹمنٹس موجود ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسی کمپلیکس میں سنی لیون نے 16 کروڑ بھارتی روپے میں اپارٹمنٹ مارچ میں خریدا تھا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے سپرسٹار امیتابھ بچن کے پاس ممبئی میں نہ صرف جلسہ موجود ہے بلکہ دیگر 4 عالیشان بنگلوز بھی موجود ہیں۔ جس بنگلے میں وہ رہائش پذیر ہیں اسے جلسہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ پہلی’مس ٹرانس پاکستان‘ بن گئیں